تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Oct 20, 2023 | 09:59:AM
 مانسہرہ پانو انٹرچینج پر تیز رفتار ٹرک اور گاڑی کے  درمیان تصادم کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص ذخمی ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مانسہرہ پانو انٹرچینج پر تیز رفتار ٹرک اور گاڑی کے  درمیان تصادم کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص ذخمی ہوگیا۔ 

مانسہرہ پانو انٹرچینج پر ٹرک اور گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ریفر کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد اس قدر بُری طرح جھلس چکے تھے کہ ان سے شناختی کارڈ سمیت کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوسکی، جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے

پولیس نے مزید تفتیش اور شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔ گاڑی مانسہرہ سے موٹروے پر جارہی تھی ، جبکہ ٹرک موٹر وے سے مانسہرہ کی طرف آرہا تھا۔