فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے

Oct 20, 2023 | 09:51:AM
اسرائیل کے فضائی حملوں سے متاثرہ فلسطینیوں کیلئے  پاکستان کی جانب سے امداد کی پہلی کھیپ بھیج دی گئی ہے۔ امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے، مصر کے بارڈر پر 100 امدادی ٹرک قطار میں لگے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کے فضائی حملوں سے متاثرہ فلسطینیوں کیلئے  پاکستان کی جانب سے امداد کی پہلی کھیپ بھیج دی گئی ہے۔ امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے، مصر کے بارڈر پر 100 امدادی ٹرک قطار میں لگے ہیں۔

پہلے قافلے میں 20 امدادی ٹرک غزہ روانہ ہوں گے، وینزویلا سے 30 ٹن امداد مصر پہنچ گئی، روس نے بھی 27 ٹن امداد روانہ کر دی۔

پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی، امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

عالمی ادارہ صحت نے 20 امدادی ٹرک کے غزہ میں داخلے کو سمندر میں ایک قطرے کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔