الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان

Oct 20, 2022 | 16:04:PM
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے
کیپشن: بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے.

 الیکشن کمیشن نے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ امیدوار 7 نومبر سے 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ 14 نومبر کو الیکشن کمیشن امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا۔

18 نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 21 سے 23 نومبر تک امیدوار اعتراضات پر اپیلیں کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن 29 نومبر کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کریگا۔ 30 نومبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ یکم دسمبر کو امیدواروں کو نشان الاٹ کئے جائیں گے۔