سدھارتھ کی موت کے بعد شہناز کی پہلی فلم کا ریکارڈ بزنس۔۔اکشے کی فلم بھی  پیچھے

Oct 20, 2021 | 23:13:PM
شہناز گل،فلم حوصلہ رکھ،کی ،ریکارڈ کمائی
کیپشن: فلم حوصلہ رکھ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی پنجاب کے سپر سٹار اداکار اور گلوکارہ دلجیت سنگھ دوسانجھ ان دنوں چھا گئے ہیں۔ 15 اکتوبر کو ان کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ ریلیز ہوئی ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پہلی بار شہناز گل  نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شہناز گل کی یہ پہلی فلم ہے جو ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اور آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا  کی موت کے بعد ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں شہناز گل کی اداکاری کی جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ ان کے مداح انہیں بہت پسند کر رہے ہیں۔ شہناز گل کی یہ فلم بڑی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شا دی میں سالی کاڈانس۔۔بہنوئی نے نوٹوں کی بارش کر دی۔۔ویڈیو وا ئرل

اس فلم نے پنجابی فلم انڈسٹری کی ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی بھی کئی فلموں کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’حوصلہ رکھ‘ نے چنڈی گڑھ میں پہلے ہی دن 36.5 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ اس سے پہلے کیری آن جٹا 2 نے 38 لاکھ تک بزنس کیا تھا۔ حالانکہ حوصلہ رکھ کا اعدادوشمار ابھی اس گزشتہ فلم کے مقابلے کم ہیں۔ اس فلم نے دہلی میں 51 لاکھ کی کمائی کرکے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی سبھی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، جو کورونا وباء کے دوران ریلیز ہوئی تھیں۔ راجکمار رائو کی ’روحی‘ نے 42 لاکھ، اکشے کمار کی ’بیل باٹم‘ نے 35 لاکھ اور ہالی ووڈ فلم ’شانگ چی‘ نے 32 لاکھ کی کمائی کی تھی، جو دلجیت سنگھ کی اس فلم سے کم ہے۔باکس آفس انڈیا کی طرف سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ’حوصلہ رکھ‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل