سکیورٹی مسئلے سے بچنے کیلئے گوگل کروم کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں

Nov 20, 2025 | 19:34:PM
سکیورٹی مسئلے سے بچنے کیلئے گوگل کروم کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔

گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق کروم ورژن 8 کے جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی انجن میں موجود سکیورٹی خامی کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

گوگل نے بتایا کہ CVE-2025-13223 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے،اس کے ذریعے ہیکرز ایچ ٹی ایم ایل پیج کو استعمال کرکے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،اس سکیورٹی خامی کو گوگل کے تھریٹ اینالیسز گروپ کے ایک محقق نے دریافت کیا تھا،کمپنی نے اس بارے میں اضافی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟
عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے،اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں،وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا،اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے،اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی  اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر ، سرمایہ کاروں کا ملکی قیادت کے ویژن پر بھر پور اعتماد