پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر ، سرمایہ کاروں کا ملکی قیادت کے ویژن پر بھر پور اعتماد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معاشی استحکام کا انقلابی سفر،عالمی سطح پرپاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر نظر آ رہی ہے،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی سرمایہ کاروں کا ملکی قیادت کے ویژن پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے،پاکستان میں استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط سرمایہ کاروں کے اعتماد کا روشن عکاس ہے۔
عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق "پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 40 فیصد اضافہ کیا"برسوں کی سیاسی بے یقینی اور معاشی اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کامیاب جھلک ہے، 2025ءمیں 100انڈیکس میں 40فیصد اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ کے طور پر ظاہر کرتا ہے، حکومتی استحکام، بہتر معاشی پالیسیوں اور خطرہ سے پاک سرمایہ کاری نے پاکستانیوں کو اسٹاک مارکیٹ کی طرف راغب کیا،پاکستانی معیشت2023ءمیں ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچی مگر اب بہتری کے آثار نے سرمایہ کاروں میں نیا جوش و جذبہ پیدا کیا ہے، پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ، پاکستان کی عسکری قیادت کی2030ء تک توسیع کو سیاسی استحکام کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بہتر معاشی اصلاحات کے باعث عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی، عالمی ریٹنگ ایجنسیز کی پاکستانی معاشی ریٹنگ میں بہتری سے مالی نظم و ضبط اور حکومتی اصلاحاتی کوششوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں صرف ستمبر کی سہ ماہی میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اکتوبر میں روزانہ ٹریڈنگ کا حجم 200 ملین ڈالر تک پہنچا، جو 2017ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔سویڈش کمپنی" ٹنڈرا فاؤنڈر اے بی " کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹیاس مارٹنسن کے مطابق "پاکستان کئی سال کے سیاسی عدم استحکام کے بعد اب ایسے دور میں داخل ہو چکا جس میں استحکام کا امکان زیادہ ہے"پاکستان میں کمپنیوں نے مالیاتی نظم و ضبط بہتر کیا،اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں میں بھی شفافیت آئی۔ میٹیاس مارٹنسن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام اور بڑھتی معاشی اہمیت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک سنہری موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور، سید پور میں 18 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی