میں صوبے کاچیف ایگزیکٹو ہوں،میرا پاسپورٹ لے لیا گیا؛وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Nov 20, 2025 | 18:21:PM
میں صوبے کاچیف ایگزیکٹو ہوں،میرا پاسپورٹ لے لیا گیا؛وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں صوبے کاچیف ایگزیکٹو ہوں میرا پاسپورٹ انہوں نے لے لیا،میرا پیسہ پاکستان سے باہر نہیں ہے، میں نے کہاں جانا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو واقعہ یہاں پرسوں ہوا وہ ہماری مشرقی روایات کے خلاف ہے،میرے لیڈر کی بہنوں کو ملنے دینا ان کا حق ہے، بانی کی بہنیں غیر سیاسی عورتیں ہیں اگر ان کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے تو وہ پھر سیاسی ہیں۔

میں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سب کو خط لکھے مگر ملنے نہیں دیا جارہا ،میرے پاس کورٹ کے آرڈر ہیں مجھے ملنے نہیں دیا جارہا،عدالتی حکم کو ردی کی ٹوکری میں ہھینکا جارہا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان سے  تین بار رابطہ کیا مگر رسپانس نہیں ملا،اب مجھے بتایا جائے کہ اب مجھے کیا کرنا چائیے۔
میں صوبے کاچیف ایگزیکٹو ہوں میرا پاسپورٹ انہوں نے لے لیا ،میرا پیسہ پاکستان سے باہر نہیں ہے میں نے کہاں جانا ہے ؟ 

 صحافی نے سوال کیا کہ ’آپ نے کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے تو کیا آپ وفاق سے علٰحیدگی کا ارادہ ہے؟جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا ہے میں پاکستانی ہوں جو ہاکستان سے علٰحیدگی کا سوچے گا وہ غدار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں ،جامعہ حفصہ گلگت بلتستان میں جو ہوا وہ یاد رہے گا،جو بند کمرے میں پالیسیاں بنتی ہے ملک کو نقصان پہنچتا ہے،میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،میں نے صرف یہ کہا تھا کہ دھاندلی ہونے نہ دیں۔
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط ادارے مضبوط ریاست کی بنیاد ہوتا ہے،میں نے عمر ایوب کے الیکشن میں صرف دھاندلی نہ ہونے کا کہا تھا،ہمارے جتنے احتجاج ہوئے آئین اور قانون کی دائرے میں کئے تھے،میں ایک جمہوری بندا ہوا میں ہر ادارے میں گیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چارججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی