اسلام آباد ہائیکورٹ کے چارججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

Nov 20, 2025 | 16:30:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چارججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
27 ویں ترمیم جسٹس محسن اخترکیانی سمیت چارججزکی جانب سے  چیلنج کی گئی،جسٹس بابرستار،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے،تاہم دائری برانچ نےدرخواست وصول کرنے سے ہی انکار کردیا۔
درخواست پراعتراض عائد کیاگیاہے کہ اب یہ درخواست سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ آئینی عدالت کا اختیار ہے،ترمیم کے بعد آئینی مقدمات وصول نہیں کر سکتے۔