معروف ترقی پسندشاعرودانشورفیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی

Nov 20, 2025 | 15:42:PM
  معروف ترقی پسندشاعرودانشورفیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے معروف ترقی پسندشاعراوردانشورفیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
ممتاز شاعر فیض احمد فیض 13فروری 1911کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہیں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور مرزا غالب کے بعد اردو ادب کا عظیم شاعر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
فیض احمد فیض کی شاعری کی ہردلعزیزی کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتاہے کہ ان کے ادبی مجموعوں کا انگریزی، فارسی، روسی، جرمن اور دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جا چکا ہے۔
فیض احمد فیض براعظم ایشیاکے وہ واحد شاعر ہیں جنہیں روس کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،ان کی وفات سے قبل انہیں نوبل پرائز کیلئے بھی منتخب کیاگیا تھا، مزید برآں انہیں بیش بہا ملکی و غیرملکی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہرلگائی: وزیراعظم
فیض احمد فیض کی تصنیفات میں نقش فریادی، دست صبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سروادی سینا، میرے دل میرے مسافرسمیت درجنوں نادر و نایاب شعری مجموعے شامل ہیں۔
 فیض احمد فیض 20 نومبر 1984کو 73برس کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔