ڈمپر جلانے کا کیس؛ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو بری کردیا۔
کراچی کی انسدادہشت گردی عدالت میں ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو مقدمے سے بری کردیا۔
آفاق احمد کےخلاف لانڈھی پولیس نےمقدمہ درج کیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان بالآخر عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹرکوں کو جلانے کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد آفاق احمد کو اس حوالے سے بیانات دینے پر مقدمے درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔