پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر ہوگا یا نہیں؟ فریقین کو نوٹس جاری

Nov 20, 2025 | 12:23:PM
پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر ہوگا یا نہیں؟ فریقین کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وفاقی آئینی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 2016 میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بھارتی مواد کو پاکستان میں ائیر نہیں کیا جائے گا۔

 ابتداء میں لائسنس دیتے وقت دس فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 2017 میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پیمرا کا نوٹفکینشن معطل قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:عظمیٰ گیلانی اور سہیل احمد کی جذباتی ملاقات نے مداحوں کے دل چھولئے