پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں کو مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پیپلزپارٹی بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں سیاسی استحکام اور عوامی خدمت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے، پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دریں اثنا پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میر محمد صادق عمران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سینیٹر دوستین خان ڈومکی کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کرچکے کہ جمہوری تسلسل کے لیے وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی مناسب نہیں، پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی رکن لیاقت لہڑی پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں،معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے، حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق خبریں سراسر افواہیں ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعلیٰ کی تمام تر توجہ صوبے میں امن و امان کی بہتری پر مرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کینسر کے مریض دربدر ،سرکاری علاج بدترین تعطل سے دوچار