سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی  ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

Nov 20, 2023 | 10:38:AM
 سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی  ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ  کے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی  ایم کیو ایم کی 36 سالہ رفاقت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پی پی میں شمولیت کے موقع  پر بات چیت کرتے ہوئے سابق ایم پی اے وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں۔

اس موقع پر سینیئرپی پی رہنما ناصرحسین شاہ نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے۔

 ضرورپڑھیں:فضل الرحمان آئندہ پانچ برس کیلئے جے یو آئی کے امیر اور عبدالغفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو بھی پورے کراچی سے تیر جیتے گا، پتنگ بوکاٹا کریں گے۔ مرتضی وہاب نے ’بوکاٹا‘ کے نعرے بھی لگائے۔