فضل الرحمان آئندہ پانچ برس کیلئے جے یو آئی کے امیر اور عبدالغفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب

Nov 19, 2023 | 19:17:PM
فضل الرحمان آئندہ پانچ برس کیلئے جے یو آئی کے امیر اور عبدالغفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کیلئے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔

جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے جنرل کونسل کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ترجمان جے یوآئی محمد اسلم غوری نے بتایا کہ چاروں صوبوں اور قبائلی اضلاع سے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے جنرل کونسل میں رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں ملک کی سیاسی، غزہ کی صورتحال، مولانا فضل الرحمان کے دورہ قطر اور آئندہ عام انتخابات پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی۔