ڈیرہ اسماعیل خان: 7 سالہ بچہ رشتے دار کے ہاتھوں ذبح، ملزم گرفتار

Nov 20, 2022 | 11:56:AM
ڈیرہ اسماعیل خان: 7 سالہ بچہ رشتے دار کے ہاتھوں ذبح، ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد نے اپنے رشتے دار پر اغواء کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 7 سال کے بچے حسین اللہ کے والد نے دو روز قبل درخواست دی تھی کہ وہ میر بادشاہ کالونی میں اپنے گھر سے عثمان ٹاؤن منتقل ہو رہے تھے کہ اس دوران ان کا بچہ لاپتہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکو راج برقرار، بے رحم ڈاکوؤں کا مغوی نوجوانوں پر تشدد

بچے کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے بچے کو اس کے قریبی رشتے دار نے اغواء کیا ہے۔ 

بچے کی لاش میر بادشاہ کالونی سے ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو ذبح کرکے قتل کیا گیا، معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔