بھارتی وزیر کی تہاڑ جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز وائرل

Nov 20, 2022 | 00:43:AM
بھارتی وزیر، تہاڑ جیل، خدمت، مساج کی ویڈیوز وائرل،
کیپشن: بھارتی وزیر جیل میں خدمت کرواتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر کی تہاڑ جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار بھارتی وزیر ستیندر جین کی دہلی جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔

گرفتار وزیر کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی سے ہے، تہاڑ جیل میں خدمت گزار باقاعدگی سے ان کی مالش کرتے ہیں اور انھیں دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر کی جیل میں بھرپور خدمت کی جا رہی ہے، اس دوران وہ لوگوں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ ابھی تک عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نے گرفتار وزیر کو عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا۔

بی جے پی رہنماو¿ں نے بھی اس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور تہاڑ جیل کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا، جین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علیحدگی افواہ یا حقیقت؟ثانیہ مرزا کی دھماکے دار ڈانس کی ویڈیو وائرل