شاداب خان کا بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ڈائیو مار کر زبردست کیچ، بابراعظم کو اہم پیغام دیدیا

Nov 20, 2021 | 19:24:PM
شاداب خان، بنگلہ دیش، میچ، ڈائیو، کیچ پکڑنے
کیپشن: شاداب خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی کرکٹر ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ڈائیو مار کر زبردست کیچ پکڑنے پر کپتان بابراعظم کو اہم پیغام دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں شاداب خان نے 4اوورز میں 22رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر شاندار ڈائیو مار کر کیچ کرنے کے بعد حاصل کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا تیز ترین گیند کرانے کا عالمی ریکارڈ ۔۔حقیقت کیا نکلی ۔۔؟؟
میچ کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اس کیچ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی ایک اور بہترین کوشش سے میچ جیت پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایک اور ضروری بات! ابھی بڈھا نہیں ہوا میں ‘۔
 واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پریکٹس میچ میں شاداب خان نے ایک رن آؤٹ مس کیا تھا جس پر فیلڈ میں موجود کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کو کہا تھا کہ ’بڈھا ہو گیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟