پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم منظوری 

May 20, 2026 | 18:17:PM
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم منظوری 
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی ایئر لائن( پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے اہم منظوری  دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا،پی آئی اےنجکاری ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ کیلئے درکار ضروری منظوریاں دے دی گئیں ۔

ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے ڈیل پر اطمینان کا اظہارکیا،پی آئی اے نجکاری ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، نجکاری کمیشن بورڈ نےضروری منظوریاں دے دیں۔

ترجمان نجکاری کمیشن  کے مطابق اجلاس میں  ایس پی ایس اے معاہدے کی شرائط پوری کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کاکہناتھا کہ ریگولیٹری اور مالیاتی تقاضے مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، حکومت کا شفاف اور مسابقتی نجکاری عمل جاری رکھنے کا عزم ہے،

 نجکاری پروگرام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، پی آئی اے نجکاری عمل معاشی اصلاحات میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو سزا سنا دی