شادی سے پہلے کیریئر؛کنگنارناوت نے خواتین کواہم مشورہ دیدیا

May 20, 2026 | 15:17:PM
 شادی سے پہلے کیریئر؛کنگنارناوت نے خواتین کواہم مشورہ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانے کا مشورہ دے دیا۔
کنگنارناوت نے جہیز اور گھریلو ہراسانی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کو شادی سے پہلے مالی خودمختاری اور کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ بھارتی معاشرے میں شادی کے بعد اکثر بیٹیوں کو تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے، اسی لیے خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی میں سب سے پہلے خود کو مضبوط اور خود مختار بنائیں۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ آپ کا کیریئر آپ کی زندگی میں ہر دوسرے رشتے سے زیادہ اہم ہے، شادی کے بارے میں اسی وقت سوچیں جب آپ مالی طور پر خود مختار ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال کو دھمکیاں ،وزیراعلٰی مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی
کنگنا رناوت نے لکھا کہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے بنانا زیادہ ضروری ہے، نہ کہ صرف اس بات پر توجہ دینا کہ آپ کس سے شادی کرتی ہیں،خواتین دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنی مرضی اور خوابوں کے مطابق زندگی گزاریں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت حال ہی میں فلم’’ ایمرجنسی‘‘ میں نظر آئی تھیں، جبکہ ان کی نئی فلم 12 جون کو ریلیز کی جائے گی۔