لاہور میں جعلی سموں سے بینک فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب،  ایک بینکر سمیت 3 ملزمان گرفتار

May 20, 2026 | 15:14:PM
لاہور میں جعلی سموں سے بینک فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب،  ایک بینکر سمیت 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور میں جعلی سموں کے ذریعے بینک فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب،این سی ای آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بینکر سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

 ڈائریکٹر این سی ای آئی اے علی وسیم کے مطابق  ملزمان جعلی بائیومیٹرک کے ذریعے ڈپلیکیٹ سمیں حاصل کرتے تھے،ملزمان نے شہریوں کے آن لائن بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے منتقل کیے گئے۔

کارروائی میں 2 موبائل فون اور 11 سمیں برآمد کر لی گئیں،مقدمہ پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

علی وسیم نے بتایا کہ مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔