اعزاز قوم کی امانت ہے، نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر 

May 20, 2025 | 18:44:PM
اعزاز قوم کی امانت ہے، نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔ 

 آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز قوم، شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں،ترقی ملنے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔

 یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کیلئےاعزاز ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب صدر اور وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں؛  صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی قیادت کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد