اداکار عمران عباس کا سلمان خان سے موازنہ، وجہ بھی سامنے آگئی

May 20, 2023 | 14:53:PM
 پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکار عمران عباس کا موازنہ سوشل میڈیا صارفین بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور پاکستانی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ سے کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکار عمران عباس کا موازنہ سوشل میڈیا صارفین بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور پاکستانی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ سے کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

حال ہی میں ایک بلاگر نے جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے حالیہ ڈرامے ’احرام جنون‘ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے بارے میں لکھنا تھا کہ اداکار عمران عباس تو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سلمان خان ہیں، نہ ہی ان کی عمر ڈھلتی ہے اور نہ ہی ان کی شخصیت میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔

ان کے مطابق سلمان خان کی طرح 40 سالہ عمران عباس آج بھی اپنے سے آدھی عمر کی ہیروئنز کے ساتھ ہیرو کے کردار میں نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل مذکورہ اسکرین شاٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔

کسی کا ماننا ہے کہ سلمان خان کے چہرے پر اب عمر کے اثرات نظر آتے ہیں اس لئے عمران عباس کا موازنہ ان کے ساتھ کرنا غلط ہے بلکہ یہ تو مردوں کے ماہ نور بلوچ ہیں، ان ہی کی طرح ایور گرین۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے

جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران عباس کی اس خوبصورتی کا راز ان کا میک اپ ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ عمران عباس اور سلمان خان دونوں کو ہی اداکاری نہیں آتی۔