پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے

May 20, 2023 | 13:26:PM
ماضی میں بھی قومی ویمن ٹیم کے لئے ذمہ داریاں ادا کرنے والے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے.
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے۔

مارک کولز کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ مارک کولز ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں جاری 4 ٹیموں کے ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ 

مارک کولز نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے تحت 23 برس سے کم عمر ویمن کرکٹرز کیلئے 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والا پہلا ایمرجنگ ایشیا کپ ان کا پہلا ٹاسک ہوگا۔ 

مزید پڑھیں:  روم ٹینس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا

مارک کولز کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس آکر بہت خوش ہیں اور کراچی میں جاری نیشنل ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پرجوش ہیں۔