روم ٹینس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا

May 19, 2023 | 11:51:AM
روم ٹینس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اٹلی میں جاری روم ٹینس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ ورلڈ نمبر ون کو شکست ہو گئی۔

کھیلوں کی دنیا میں اتار چڑھاؤ تو آتے ہی رہتے ہیں، کبھی دنیا کی نمبر ون ٹیمیں معمولی سمجھی جانی والی ٹیموں کے ہاتھوں عبرت ناک شکست سے دوچار ہوتی ہیں۔ تو کبھی بڑے بڑے اپ سیٹ ہو جاتے ہیں۔ان اپ سیٹس کا سلسلہ تقریباََ تمام ہی  کھیلوں میں دیکھنے کو ملتا ہے، پھر چاہے وہ کرکٹ ہو، فٹ بال ، ہاکی ہو یا کوئی اور کھیل۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کے ساتھ  ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

ایسا ہی کچھ واقعہ اٹلی میں دیکھنے کو ملا ہے۔ جہاں جاری روم ٹینس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بھی اپ سیٹ ہوگیا، ورلڈ نمبر ون اور دفاعی چیمپئن ایگا شواٹک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،  قازقستان کی الینا ریباکینا نے دو ایک سے فتح سمیٹی ہے۔