بیرون ملک سے عمران خان کی سہولتکاری ہورہی ہے، جاوید لطیف

May 20, 2023 | 12:41:PM
بیرون ملک سے عمران خان کی سہولتکاری ہورہی ہے، جاوید لطیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے عمران خان پر بیرون ملک سے سہولتکاری کئے جانے کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی سہولتکاری بیرون ملک سے کی جارہی ہے، کوئی اسے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے، اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کرسکتے وہ سیاست کروارہے ہیں۔ 

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ باہر کی قوتیں پاکستان میں مداخلت کررہی ہیں،کیا پہلے کبھی پاکستان مخالف قوتوں کے اس طرح خطوط آئے،نواز شریف اور اس کی فیملی کیساتھ جو کچھ ہوا کیا اس پر کوئی خط آیا؟ اگر ان لوگوں کو ماضی میں سزا دی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی، اس لئے اب نہیں تو کبھی نہیں، کیاہمارےنقصان کا ازالہ ہوجائے گا؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا، سیاسی لیڈر شپ کے سینوں میں بہت سے راز ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ قوم کو ریلیف نہ ملے،ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک معیشت سے کھیلنے والےاملاک کونقصان پہنچائیں،ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کرینگے۔

 یہ بھی پڑھیں:  جب ججز آبدیدہ ہوں گےتو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے:شیخ رشید