جب ججز آبدیدہ ہوں گےتو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے:شیخ رشید

May 20, 2023 | 12:24:PM
 جب ججز آبدیدہ ہوں گےتو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے:شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جج حضرات کہہ رہے ہیں ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہو رہی ہے، جب ججز آبدیدہ ہوں گےتو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ آئین و قانون اور عدلیہ کے فیصلوں کی بےتوقیری ہو رہی ہے،ایسا طرز عمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھا گیا۔خیالی بجٹ اور عدالتی فیصلوں سے فرار مزید تباہی پھیلائے گا۔

پڑھے لکھے لوگوں کو بے گناہ گرفتار کیا جا رہا ہے،صرف کورٹ کے اندر سے ہی گرفتار نہیں کیا جا رہا بلکہ ضمانت ہونے پر دوسرے کیس یا دوسرے صوبے کی پولیس گرفتار کر لیتی ہے، جج  حضرات کہہ رہے ہیں کہ ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہو رہی ہے، آئین کے ساتھ جس طرح مذاق ہو رہا ہے ایسا طرز عمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھا گیا۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جیلوں کی بات چھوڑیں درجنوں پڑھے لکھے بےگناہ تھانوں میں بند ہیں,جب یہ پڑھا لکھا نوجوان باہر نکلے گا ملک چھوڑ جائے گا یا انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ جائےگا,عدالتیں ہی انہیں قانونی معاشرےکاحصہ بناسکتی ہیں,راستہ عدالتوں سے ہی نکلےگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی