میئرکراچی ،پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا

May 20, 2023 | 12:34:PM
پی ٹی آئی ,24 نیوز, پیپلز پارٹی, بلدیاتی انتخاب ,میئرکراچی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نے میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو سپورٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرےگی۔ پیپلزپارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے، منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کرایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی4 بار  بلدیاتی انتخاب سے  پیچھے بھاگی، اب عجلت میں میئرکا  انتخاب کرانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے  پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔

ضرور پڑھیں :سابق گورنر سندھ گرفتار

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار  سے ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی اور  ایم کیو ایم نہیں چاہتیں کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی مئیر پی ٹی آئی کا ہوگا،پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے یوسی چیئزمینوں کو ہراساں کررہی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دی ہے۔


خیال رہےکہ کراچی میں  بلدیاتی انتخابات میں کل 246 میں سے 240 نشستوں کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق  پیپلز پارٹی نے 98، جماعت اسلامی نے87 اور تحریک انصاف نے43 سیٹں جیتی ہیں جب کہ ن لیگ نے 7، جے یوآئی نے 3 ،تحریک لبیک اور  آزادامیدوار نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔اس کے علاوہ 6 یونین کمیٹیز کی نشستوں پر نتائج کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔