عمران خان کی طبیعت ناساز

May 20, 2023 | 09:33:AM
عمران خان کی طبیعت ناساز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رات گئے طبیعت ناساز ہو گئی، چیک اپ کیلئے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے،عمران خان کو سخت سکیورٹی کے حصار میں رات گئے شوکت خانم ہسپتال لایا گیا جہاں تقریباً 4 گھنٹے ان کا طبی معائنہ جاری رہا،عمران خان طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے واپس اپنی رہائشگاہ زمان پارک روانہ ہوگئے۔