کورونا وبا کے دوران 12 کھرب سے زائد کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

May 20, 2021 | 22:11:PM
کورونا وبا کے دوران 12 کھرب سے زائد کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وبا کے دوران 12 کھرب روپے سے زائد کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،آڈیٹر جنرل کاکہناہے کہ کورونا وبا کیلئے دیئے گئے مالیاتی پیکج میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کو ڈسکس کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔
آڈیٹر جنرل نے کہاکہ وزارت خزانہ سے تصدیق ہونے کے بعد خصوصی رپورٹ شائع کی جائے گی، آئندہ دو ہفتوں تک مالیاتی پیکج سے متعلق خصوصی آڈٹ رپورٹ جاری ہو گی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ مکمل کی جا چکی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اے جی پی کو وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ کی اشاعت سے روکا گیاہے، حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پر کووڈ اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران آئی ایم ایف نے 1 ارب 38 کروڑ ڈالر رقم فراہم کی تھی، عالمی بنک نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی امداد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ترین کی ناراضگی۔۔پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بازگشت ۔۔چو دھری پرویز الہٰی بھی سا منے آگئے