وزیراعظم شہباز شریف کا ازبک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے آج جمہوریہ ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور عیدالفطر کے مبارک موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
باہمی گرمجوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر ازبکستان اور برادر عوام کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جسے ازبک صدر نے نہایت خلوص کے ساتھ قبول کیا اور وزیراعظم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر ازبکستان کے دورۂ پاکستان کے انتہائی کامیاب نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں پر باقاعدہ پیش رفت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی لائی جائے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت کا عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کیلئے 100 روز کی رعایت کا اعلان