حکومت کا عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کیلئے 100 روز کی رعایت کا اعلان

Mar 20, 2026 | 16:48:PM
حکومت کا عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کیلئے 100 روز کی رعایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)حکومت پاکستان نے عیدالفطر کی آمد کے موقع پر قیدیوں کیلئے 100 روز کی خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔

صدرِ پاکستان نے آرٹیکل 45 کے تحت سزا میں کمی کی منظوری دے دی،عیدالفطر اور یومِ پاکستان پر قیدیوں کو 100 دن کی خصوصی رعایت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا جوکہ تمام اہل قیدیوں پر لاگو ہوگی،سنگین جرائم میں ملوث قیدی رعایت کے اہل نہیں ہوں گے، دہشتگردی، اغوا، ڈکیتی اور زیادتی کے مجرم رعایت سے مستثنیٰ ہوں گے۔

منشیات کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی بھی رعایت میں شامل نہیں ہوں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کو رعایت نہیں ملے گی، مالی بدعنوانی میں ملوث افراد بھی رعایت سے باہر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :60سال میں پہلی بار مسجد اقصیٰ عیدالفطر پر بھی بند