خام تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی پیشگوئی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب سعودی عرب نے تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل تک جانے کے حوالےسے خبردارکردیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی سپلائی میں لاکھوں بیرل کی کمی ہوئی ہے،اگر ایران جنگ جاری رہی تو اپریل کے آخر تک تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر آبنائے ہرمز اگلے ہفتوں میں مؤثر طور پر بند رہے تو قیمتیں مزید بہت بڑھ سکتی ہیں،ابھی تک تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید پرگیس کی فراہمی کے اعلان پر شہری خوشی سے نہال
آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب مارکیٹ کے ماہرین سنجیدگی سے اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔