عید پرگیس کی فراہمی کے اعلان پر شہری خوشی سے نہال

Mar 20, 2026 | 12:04:PM
  عید پرگیس کی فراہمی کے اعلان پر شہری خوشی سے نہال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)سوئی سدرن نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔
سوئی سدرن کی جانب سے اعلان کیاگیاہے کہ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح چھ سے رات بارہ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جبکہ تیسرے روز صبح چھ سے رات دس بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ 
شہریوں کی جانب سے عید پر گیس کی فراہمی کے اعلان پرخوشی کااظہارکیاجارہاہے ،اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ بہت اچھی بات ہے عید پر گیس فراہم کی جائے گی ،
اس سے قبل عید پر ایل پی جی گیس استعمال کرنی پڑتی تھی ۔
سوئی سدرن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 6 سے رات 12بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ،عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز رات صرف رات12بجے سےصبح 6بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ عید کے تیسرے دن صبح 6بجے سے رات 10بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطرپر عارضی مکینیکل جھولوں پرمکمل پابندی عائد
عید کے تیسرے دن رات 10بجے کے بعد سے صبح ساڑھے 5بجے تک معمول کے مطابق لوڈمینجمنٹ ہوگی۔