عیدالفطرپر عارضی مکینیکل جھولوں پرمکمل پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مہر عمران)حکومت پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر ملتان سمیت صوبہ بھرمیں عارضی مکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی عائدکر دی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطرپرمیلوں،فیسٹیولزاورعارضی مقامات پر لگنےوالےجھولےبندرہیں گے،پارکوں میں مستقل بنیادوں پر نصب جھولوں کو صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ہی چلانے کی اجازت دی جائے گی۔
ڈی سی ملتان نعمان صدیق کی جانب سےتمام جھولوں کی سیفٹی چیک کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے اوربغیرسرٹیفکیٹ جھولےچلانےوالےمنتظمین کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:آگ لگے بستی میں،دہلی گیٹ اوربلّھا:عیدالفطرپر پاکستانی فلموں کامیلہ
اےسی سٹی ازکہ سحرکی زیرِنگرانی چیکنگ کیلئےخصوصی ٹیمیں میدان میں ہیں اورمستقل پارکوں کےجھولےصرف فٹنس سرٹیفکیٹ کیساتھ چل سکیں گے۔