لاہور فیصل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی،شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) فیصل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوٹھا پنڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عرفان مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عید کے موقع پر مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
مزید پڑھیں:بارشوں کےنئے اسپیل کی انٹری؛محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی
پولیس حکام کے مطابق ملزم سوڈیوال سے کوٹھا پنڈ شراب کی کھیپ سپلائی کرنے آیا تھا اور مبینہ طور پر آرڈر پر کام کر رہا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ عید کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے۔