متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد کے عملے کیلئے بڑا اعلان

Mar 20, 2024 | 22:38:PM
متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد کے عملے کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: یو اے ای صدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدر نے تمام مساجد کے عملے کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ماہانہ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے اعلان کردہ الاﺅنس مساجد کے اماموں اور مذن کی ماہانہ تنخواہ میں شامل ہو جائے گا۔جنرل اتھارٹی فار اسلامک افیئرز اینڈ انڈومنٹس کے چیئرمین ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے کہا ہے کہ یہ اقدام صدر کی طرف سے مساجد کے آئمہ اور مذنین کی طرف تعریف کا اشارہ ہے جو پوری محنت سے عبادت اور سکون کے ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اعلی ترین معیارات پر عمل پیرا ہیں۔ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا مساجد کے عملے کی حمایت، ان کا خیال کرنے اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کے ذریعے عمران حکومت گرانے کا الزام  ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان  میں پھٹ پڑے