اسلام آباد:12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

Mar 20, 2024 | 12:54:PM
اسلام آباد:12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کے سب سے بڑے پارک ایف نائن میں زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

ملزم نے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی،مارگلہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا،مقدمے  کے متن کے مطابق ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایف نائن پارک لے گیا،ملزم  نے ایف نائن پارک میں 12 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی کی والدہ  کا کہنا تھا کہ غریب خاتون ہوں طلاق یافتہ ہوں اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں،میری 12 سالہ  بیٹی کو ایک خاتون گھر سے لے گئی اور وہاں سے ساجد اسے پارک لے گیا،رات11 بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔

اس سے پہلے بھی ایف نائن پارک میں زیادتی  متعدد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ایف نائن پارک میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔