اجلاس تاخیر سے کیوں بلایا ؟سپیکر قومی اسمبلی نے وضاحت دیدی

Mar 20, 2022 | 16:06:PM
اسد قیصر، وضاحت
کیپشن: اسد قیصر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے طلب کرنے پر وضاحت دے دی۔ 
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس 24مارچ تک طلب کرنا ممکن نہیں تھا ، 8مارچ کو اجلاس طلب کرنے سے متعلق اپوزیشن کی ریکوزیشن وصول ہوئی۔او آئی سی اجلاس کیلئے 22 اور 23 مارچ کو قومی اسمبلی ہال استعمال کیا جائے گا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے بتایا کہ اسمبلی ہال دستیاب نہیں ،معلوم ہوا کہ تزئین و آرائش کے باعث سینیٹ ہال بھی میسر نہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی کال پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد ،قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو طلب