تحریک عدم اعتماد ،قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو طلب 

Mar 20, 2022 | 14:36:PM
قومی اسمبلی اجلاس
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ المبارک 11 بجے صبح پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس بلانےکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروزجمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا، اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ۔اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54(3) اور شق 254کے تحت تفویص اختیارات کو بروےکار لاتے ہوے طلب کیا۔یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا تھا جس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے شرکت کی۔ اہم میٹنگ میں قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو بلانے کے قواعد کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ضرور ہوگا،وزیراعظم