وزیر خزانہ کی برطانوی وزیر مملکت خارجه و دولت مشترکہ اینڈریو میچل سے ورچوئل ملاقات

Jun 20, 2023 | 17:44:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر مملکت خارجه و دولت مشترکہ اینڈریو میچل سے ورچوئل ملاقات
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے برطانوی سفیر سے مدد مانگ لی، برطانوی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار متحرک ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ کی برطانوی سفیر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے برطانوی سفیر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے برطانوی سفیر کو آئی ایم ایف سے تعطل کا شکار معاہدے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے برطانوی سفیر کو آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے میں مدد کی درخواست کی۔

ذرائع نے کہا کہ برطانوی سفیر نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے، برطانوی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔