شیخ رشید اور سراج الحق کوپارٹی عہدوں سےہٹانےکی درخواست پراعتراض ختم

Jun 20, 2023 | 10:55:AM
شیخ رشید اور سراج الحق کوپارٹی عہدوں سےہٹانےکی درخواست پراعتراض ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخ رشید اور سراج الحق کوپارٹی عہدوں سےہٹانےکی درخواست پراعتراض،لاہورہائیکورٹ نےرجسٹرارآفس کااعتراض ختم کردیا،عدالت نے درخواست کوسماعت کیلئےلارجربینچ میں مقررکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کوارسال کر دی۔

جسٹس محمدرضاقریشی نےمحمدآفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کےبعدسیاسی پارٹی کےسربراہ پارٹی صدارت کےاہل نہیں رہے ،ایک سیاسی رہنماکی حمایت پرشیخ رشید اورسراج الحق بھی پارٹی سربراہ کےاہل نہیں ہیں،شیخ رشیداورسراج الحق کی پارٹی صدارت سےہٹانےکیلئےالیکشن کمیشن کودرخواست دی،الیکشن کمیشن نےابھی شیخ رشیداورسراج الحق کیخلاف دی گئی درخواست پرکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے بڑے رہنماؤں کو فارغ کردیا ،فساد کی اصل جڑ کون ہے؟