شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کردی

Jun 20, 2022 | 22:03:PM
شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کردی
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کیا ہے۔ جس میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت انہیں تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی بھائیوں کا دوسرا گھر ہے۔

اس لیے ان کا دورہ سعودی عرب بہت مفید رہا تھا اور سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر شعبے میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگی پر تیل دیکر پاکستان کی مدد کی اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب بھی پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھائے۔ اس کے لیے حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کی ہرممکن مد کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سچ بول دیں تو اڈیالا جیل ہوں، فیصل کریم کنڈی