3 بچوں کی ماں کو سسرالیوں نے  زندہ جلا دیا

Jun 20, 2021 | 09:16:AM
3 بچوں کی ماں کو سسرالیوں نے  زندہ جلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تین بچوں کی ماں کو سسرال والوں نے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق زندہ جلائی جانے والی گڑیا بی بی اکثر سسرالیوں کے تشدد کے کا شکار رہتی تھی جبکہ گڑیا بی بی کا شوہر شہزاد نشے کا عادی تھا۔ ذرائع کے مطابق گڑیا بی بی کے سسرال والوں ا ور اس کے شوہر نے پہلے گڑیا مل کر مارا پیٹا،بعدازاں آئس نشے کے عادی شہزاد نے گڑیا بی بی پر پٹرول چھڑک دیا اور آگ لگا دی۔افسوسناک واقعے کے بعداہل علاقہ  نے شدید زخمی حالت میں خاتون کو1122 کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا.متاثرہ خاتون ہسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے انتقال کر گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گڑیا بی بی کو جب ہسپتال لایا گیا اس کی حالت شدید تشویشناک تھی ۔

دوسری جانب  آئی جی پنجاب  نے خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او  سے واقعہ کی رپورٹ طلب  لی اور ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:مزید 37 افراد کا انتقال،مثبت کیسز کی شرح 2 عشاریہ 55 فیصد