اسلام آباد نےملتان کو زیر کر دیا، محمد وسیم کی شاندار بالنگ

Jun 20, 2021 | 08:32:AM
اسلام آباد نےملتان کو زیر کر دیا، محمد وسیم کی شاندار بالنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابوظہبی میں کھیلے جانیولاے پی ایس ایل کے 30 ویں اور آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق زید سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے 150 رنز کا ٹارگٹ دیا ، جو اسلام آباد نے 20ویں اوور میں 6 وکٹوں پر  حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے  کپتان شاداب خان اور اوپنر بیٹسمین محمد اخلاق نےبالترتیب 35 اور 26 رنز بنائے۔ محمد آصف نے 16 گیندوں پر 26 رنز  اور حسین طلعت 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز ڈاھانی اور عثمان قادر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں149 رنز پر  آؤٹ ہو گئی، ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 37 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی،  کپتان محمد رضوان نے 26 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے محمد وسیم شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
 یہ بھی پڑھیں: علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری