پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط مزید مستحکم کیے جائیں گے:کینیڈین وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدے پر وزیراعظم ہاؤس میں دستخط کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ صلاحیت سازی، زراعت، تعلیم، آئی ٹی اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں اشتراک کو مزید وسعت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں نئے پروٹوکول پر جلد دستخط ہوں گے، جبکہ کاروباری روابط کے فروغ کو بھی دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیح بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے وفود کی سطح پر مذاکرات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کو 80 برس مکمل ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک نے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں روابط مزید مستحکم کیے جائیں گے۔