ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش ہے:روسی وزارت خارجہ

Jul 20, 2026 | 13:57:PM
 ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش ہے:روسی وزارت خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش ہے، جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو فوجی اہداف بنانا عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی واقعہ کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے، ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر خونریزی کا جواز پیدا کرنا پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کے نئےانداز پر مداح دنگ رہ گئے

ماریا زخارووا نے کہا کہ ایران سمیت تمام غیر جوہری ممالک کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے، پر امن جوہری پروگرام کو بیرونی دباؤ کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔