ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Jul 20, 2025 | 21:24:PM
ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ رات کے اوقات میں تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخواکے اضلاع            چترال ،دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور،نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم ،اورکزئی ، ہنگو، کوہاٹ ، بنوں اوروزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع  ہے جبکہ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک،سر گو دھا، خو شاب، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، بہاولنگر ، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے۔ تا ہم بارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل، لورالائی،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، ژوب، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، قلات ، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم کراچی، ٹھٹھہ، ،حیدر آباد ، میر پور خاص،مٹھی، تھر پارکر، بدین ،عمر کوٹ، میرپورخاص ،سکھر، کشمور،شکار پور،جیکب آباد، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، دادو اور شہید بینظیر آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  نوکنڈی ،دالبندین 46 اور چلاس میں45سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں خاتون کا بہیمانہ قتل، واقعہ کب پیش آیا؟سب کچھ پتہ چل گیا