پی ٹی آئی ناراض ارکان کے خلاف پارٹی فیصلہ کرے گی، علی امین گنڈا پور کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ناراض ارکان کے خلاف پارٹی فیصلہ کرے گی، سینیٹ الیکشن کے لیے خرید و فروخت ٹھیک نہیں ہے، میں سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کو ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد شریک تھے۔اجلاس میں سینٹ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سینٹ انتخابات کی تیاریوں کو حمتی شکل دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20میچ؛پاکستانی بولر سلمان مرزا چھا گئے، بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اکھاڑ دی
حکومت اور اپوزیشن اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلے کی نفی، بانی پی ٹی آئی کی نفی کے برابر ہے، سینٹ انتخابات کے لیے 8 اور 3 کا فارمولا طے ہوا تھا لیکن اب ہمیں 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملے گی، اپوزیشن کے ساتھ اتحاد صرف سینٹ انتخابات کے حد تک ہوا ہے، جو بھی ہورہا ہے وہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے احکامات پر ہو رہا ہے۔
سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں خرید وفروخت نہیں ٹھیک نہیں، سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کو میں ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں، پارٹی کے ناراض ارکان کے خلاف پارٹی فیصلہ کرے گی، کل سینٹ انتخابات کے حوالے سے سپیکر نے مشاورتی اجلاس بلایا تھا جس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:گزشتہ مالی سال پاکستانی کتنے ارب کی چائے پی گئے؟اعدادوشمار نے سب کو چکرا دیا