علی ظفر کی کراچی ایئرپورٹ پر خوشگواڈ موڈ میں اناؤنسمنٹ،ویڈیو وائرل

Jul 20, 2025 | 16:33:PM
علی ظفر کی کراچی ایئرپورٹ پر خوشگواڈ موڈ میں اناؤنسمنٹ،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نامورگلوکار علی ظفر نے ایئرپورٹ پر اپنا اندازِ دلربا دکھا ہی دیا۔

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکارعلی ظفرنے کراچی ایئرپورٹ پرخوشگوار موڈ میں جب مسافروں کے لئے اناؤنسمنٹ کی تو ایئرپورٹ ایک لمحے کے لئے سٹیج بن گیا۔


علی ظفرنے اس موقع پراناؤنسمنٹ کرتے ہوئے کہا ’’ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد آ جائیں ورنہ جہاز آپ کے بغیر اُڑ جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:’’سردار جی تھری‘‘ کی تاریخی کامیابی پر ہانیہ عامر کا جشن،تصاویربھی شیئرکردیں

علی ظفرکی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اوران کے مداح اس پرمحبت بھرے اندازمیں دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔