آئی ایس پی آر سمر انٹر ن شپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

Jul 20, 2025 | 16:15:PM
آئی ایس پی آر سمر انٹر ن شپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
کیپشن: آئی ایس پی آر سمر انٹر ن شپ 2025 کے طلبہء یادگارِ شہداء پرحاضری دے رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی ایس پی آر سمر انٹر ن شپ 2025 کے طلبہء نے یادگارِ شہداء کا دورہ کیا،یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔
وطن کے جانثاروں کو انٹرن شپ کے طلباء نے شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے  نم آنکھوں سے  عقیدت کے دیپ جلائے۔ 
طلباء کااس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے، ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے، یادگار شہداء صرف سنگ مرمر اور پتھروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ ہمارے شہداء کے خون سے بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
طلباء نے آرمی میوزیم اور انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا بھی دورہ کیا،وہ  میوزیم میں رکھے نایاب اور تاریخی ہتھیار و آلات دیکھ کرمحظوظ ہوئے،طلباء کی گونج تھی کہ پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے ہے۔